واقعہ کربلا دین و ملک کیلئے ہر قربانی کا درس دیتا ہے-ثروت قادری
کراچی(پ ر)سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دین کی سلامتی اور باطل قوتوں، ظلم وجبر کے خلاف باطل کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے۔ سیدنا حسینؓ نے مسلمانوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ اپنے دین اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔حسینی کردار اور فکر کو شعار بناکر ہی باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وعدے پورے کریں۔کانفرنس سے علامہ محمود قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری ،محمد شہزاد قادری ،محمد آصف رضا ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔