2046 تک پاکستان کی آبادی دگنی ہو جائے گی-رپورٹ

0

کراچی(صباح نیوز) پاکستان ڈیمو گرافک اور ہیلتھ سروے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے تناسب میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، 2046 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہو جائے گی جبکہ 2030 تک پاکستان دنیا کا چوتھا سب سے گنجان آباد ملک بن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آبادی میں اضافے پر پاکستان ڈیمو گرافک اور ہیلتھ سروے نے رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.40فیصدتک پہنچ گئی، اضافے کی شرح یہی رہی تو2046 میں آبادی دگنی ہوجائے گی۔سروے کے مطابق 2030 تک پاکستان دنیاکاچوتھا سب سے گنجان آباد ملک بن جائے گا جبکہ 2040 تک پاکستان میں 12 کروڑ مزید نوکریاں درکار ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت پانی کی کمی کا شکار دنیا کے تین ممالک میں سے ایک ہے۔ڈیمو گرافک اور ہیلتھ سروے کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ، رہائش کے لیے ایک کروڑ 90لاکھ گھروں کی ضرورت ہوگی جبکہ 2040 تک پاکستان میں 85 ہزارمزید پرائمری سکول بنانے پڑیں گے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں دورانِ زچگی ماوٴں اور بچوں کی اموات بھی سب سے زیادہ پاکستان میں ہو رہی ہیں، ہر سال بارہ ہزار مائیں دوران زچگی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ پاکستان میں ہر ایک ہزار پیدائشوں میں 62 شیرخواربچے ایک سال کی عمر تک نہیں پہنچ پاتے۔سروے کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کی شرح پاکستان میں ہے ، تبھی پانچ سال سے کم عمر 68فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More