اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْوَاسِعُ جل جلالہ
ترجمہ: وسعت والا۔
عدد: 137
خواص:
(1) جو اس اسم مبارک کا بکثرت ذکر کرے گا، اسے غنا ظاہری اور باطنی نصیب ہو گا۔ نیز اسے عزت، حوصلہ، بردباری، وسعت قلبی اور دل کی صفائی نصیب ہو گی اور حق تعالیٰ اس کے لیے معاملات میں کشادگی پیدا فرمائے گا۔
(2) جو کوئی اس اسم کو پڑھتا ہے، ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔
(3) جو اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنا لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے روزی ملے گی اور مفلس نہیں ہوگا۔
(4) جس کو بچھو کاٹ لے، وہ ستر بار پڑھ کر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو زہر اثر نہ کرے گا۔
(5) جو کشائش کے واسطے جتنا ورد بڑھائے گا، اتنا مالدار ہو جائے گا۔
اَلْحَکِیْمُ جل جلالہ
ترجمہ: بڑی حکمتوں والا۔
عدد: 78
خواص:
(1) جو کوئی کثرت سے ’’یا حکیم‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس پر علم و حکمت کے دروازے کھول دیں گے، جس کسی کا کوئی کام پورا نہ ہوتا ہو تو وہ پابندی سے اس اسم کو پڑھا کرے، بفضل باری تعالیٰ اس کا کام پورا ہو جائے گا۔
(2) جو ظہر کے بعد نوے بار پڑھ لیا کرے، تمام مخلوق میں سرخرو رہے گا۔
(3) جو اس کو بہتر بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سب حاجتیں بر آئیں۔
(4) جو کوئی اس کا بکثرت ورد رکھے گا علم و حکمت کے چشمے اس کی زبان سے پھوٹیں گے اور وہ لطیف اشارات اور معانی کے اسرار کو بھی سمجھ لے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More