کینٹ اسٹیشن کے قریب شادی ہال میں آتشزدگی۔لاکھوں کا نقصان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کینٹ اسٹیشن کے قریب شادی ہال میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔فریئر کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع شادی ہال میں بدھ کی سہ پہر 3 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر امداد ی ٹیم ،پولیس اور فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں پہنچ گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے سے ہال میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More