بچہ اغواء کی کوشش پر جعلی ڈی پی او ساتھیوں سمیت گرفتار

0

چنیوٹ(نمائندہ امت)سکول کے بچے کو اغواء کی کوشش کرنے والاجعلی ڈی پی او ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے ٹیچر رانا ظہیر احمد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے حسنین عرف ڈی پی او ، آکاش عرف ڈاؤن، غلام عباس عرف کدو، ندیم عرف باوا سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سکول سے نکلنے والے بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے تھے اور اپنے ناموں سے ڈراتے تھے سکول ٹیچر کی درخواست میں موقف تھا ملزمان سکول کے نویں جماعت کے طالبعلم عبدالرحمان کو زبردستی لے جا رہے تھے کہ شوروغل پر سکیورٹی گارڈ اور دیگر طا لبعلموں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او عبادت نثار نے سکول کے ہیڈ ماسٹر کی درخواست پر دفعہ 511,265 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More