اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْبَاعِثُ جل جلالہ
ترجمہ: مردوں کو زندہ کرنے والا
عدد: 573
خواص:
(1) جو کوئی روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو مرتبہ ’’یا باعث‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل علم وحکمت سے زندہ ہوجائے گا۔
(2) جو سوبار روزانہ پڑھنے کا معمول بنائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس سے نیکیاں سرزد ہوں گی اور برائیوں سے بچا رہے گا۔
(3) جو کوئی سات بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے اور حاکم کے روبرو جائے، حاکم مہربان ہوگا۔
(4) جو اس کا بکثرت ورد رکھے گا خوف الٰہی اس پر غالب رہے گا۔
اَلشَّھِیْدُ جل جلالہ
ترجمہ: حاضر وناظر
عدد: 319
خواص:
(1) جس شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو، وہ صبح کے وقت اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اکیس مرتبہ ’’یا شھید‘‘ پڑھ کر دم کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو فرمانبردار ہو جائے گا۔
(2) بعض علماء کے نزدیک اکیس (21) کے بجائے اکتیس (31) بار پڑھنا مفید ہے۔
(3) جو اس اسم پر پابندی رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے گناہوں سے پرہیز گاری نصیب ہوگی۔
(4) اہل مراقبہ اور شہادت کے متمنی حضرات کے لئے یہ اسم بہت مناسب اور مفید ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More