چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انورکاسی کے خلاف ریفرنس خارج

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔کونسل کے مطابق جسٹس انور کاسی کے خلاف ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس لئے ان کے خلاف ریفرنس میں لگائے گئے الزامات و شکایات کو خارج کیا جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق جسٹس انور کاسی کیخلاف چار مختلف شکایات کو درج کرائی گئی تھیں۔ کونسل چیئرمین چیف جسٹس کی زیر صدارت گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس انور کاسی کیخلاف چاروں شکایات کا جائزہ لیا گیا، جسٹس انور کاسی کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More