اَلْوَلِیّ جل جلالہ
ترجمہ: مددگار اور حمایتی
عدد: 46
خواص:
1۔ جو بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھے گا، محبوب ہو جائے گا اور اسے ولایت عظمیٰ کا مقام نصیب ہوگا اور اس پر اشیاء کے حقائق کھول دیئے جائیں گے۔
2۔ جس کو کوئی مشکل پیش آئے، وہ شب جمعہ میں ہزار بار پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل دور ہو جائے گی اور وہ اولیاء میں شامل کیا جائے گا۔
3۔ اگر بیوی کے سامنے جانے کے وقت اس اسم کو پڑھے گا تو دونوں ایک دوسرے کے لئے کار آمد بن جائیں گے۔
4۔ جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں اور خصلتوں سے خوش نہ ہو۔ وہ جب اس کے سامنے جائے، اس اسم کو پڑھا کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو نیک خصلت ہوجائے گی۔
اَلْحَمِیْدُ جل جلالہ
ترجمہ: لائق تعریف
عدد: 62
خواص:
1۔ جو شخص 45 دن تک متواتر 93 مرتبہ تنہائی میں ’’یا حمید‘‘ پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی تمام بری خصلتیں اور عادتیں دور ہو جائیں گی۔
2۔ جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے گا، پسندیدہ افعال ہوگا۔
3۔ جو فحش اور بری باتیں کرنے کا عادی ہو اور اس سے نہ بچ سکے، وہ پیالے پر الحمید لکھے، پھر نوے بار پڑھ کر دم کرے اور ہمیشہ اس پیالے میں پانی پیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فحش گوئی سے امان پائے گا۔
4۔ اگر کوئی گونگا ہمیشہ اس اسم کو گھول کر پانی پیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو زبان سے صاف باتیں کرے۔
5۔ جو فجر کے بعد ننانوے بار پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے چہرے پر پھیرلیا کر۔ حق تعالیٰ اسے عزت، نصرت اور چہرے کا نور عطاء فرمائے گا۔
6۔ جو فرض نماز کے بعد سو بار پڑھنے کا معمول بنالے، حق تعالیٰ نے چاہا تو صالحین میں سے ہوجائے گا۔
7۔ جو فجر اور مغرب کے بعد چھیاسٹھ بار پڑھنے کا معمول بنالے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے اقوال و افعال حمیدہ حاصل ہوں گے۔
8۔ جو سورئہ فاتحہ کے بعد یہ اسم لکھ کر کسی مریض کو پلا دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے شفاء ملے گی۔ (جاری ہے)
Prev Post
Next Post