فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے روسی معیشت کو 14بلین ڈالرکا فائدہ
دوحہ (امت نیوز) روس میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد نے روسی معیشت میں 14بلین ڈالر کا اضافہ کیا جو اس کے جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد کا مساوی ہے۔اس بات کا اعلان دوحا میں کھیلوں کے ماحول اور معیشت پر اثرات کے حوالے سے ایک رپورٹ کے اجراء میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس میں 2013 اور2018 میں ہونے والے ورلد کپ کے انعقاد نے اس کی معیشت میں 952بلین روبلز(14.5 بلین ڈالر) داخل کیئے جو کہ اس کے جی ڈی پی کے 2.1فیصد ہے۔