نئی سواری خریدنے پر
جب کوئی شخص نئی سواری خریدے تو اس پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِمَاجَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ۔
ترجمہ: یا اللہ! میں آپ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور آپ نے اس کو جن صفات کے ساتھ پیدا فرمایا ہے ان کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور جن صفات کے ساتھ آپ نے اسے پیدا کیا ہے ان کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔
نیا ملازم رکھنے پر
جب کوئی شخص نیا ملازم رکھے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاجْعَلْہُ طَوِیْلَ الْعُمْرِ کَثِیْرَ الرِّزْقِ۔
ترجمہ: یااللہ! اس میں میرے لئے برکت عطا فرما اور اس کی عمر دراز اور رزق زیادہ فرمادے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ جب کوئی غلام خریدتے تو مذکورہ بالا دعا پڑھا کرتے تھے۔(حصن حصین)
٭٭٭٭٭