اَلْبَاطِنُ جل جلالہ
ترجمہ: پوشیدہ، پنہاں
عدد: 62
خواص:
(1) جو شخص روزانہ تینتیس مرتبہ یا باطن پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس پر باطنی اسرار ظاہر ہونے لگیں گے اور اس کے قلب میں انس و محبت الٰہی پیدا ہوگی۔
(2) جو شخص دو رکعت نماز اداء کر کے ’’ھو الاول و الآخر… الخ‘‘ سورۃ الحدید کی آیت کی نمبر 3 کو 145 بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
(3) جو کوئی اس اسم کو اکتالیس بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا قلب نورانی ہو جائے گا۔
(4) جو ہر نماز کے بعد 33 بار پڑھنے کا معمول بنائے تو جو اس کو دیکھے گا، محبت کرے گا۔
(5) جو کوئی اپنے دل میں یا زبان سے تین سو ساٹھ بار اس کا ورد عشاء یا فجر یا کسی بھی نماز کے بعد روزانہ کرے گا، صاحب باطن اور واقف اسرار الٰہی ہوگا۔
(6) جو کسی کو امانت سونپے، یا زمین میں دفن کرے، یہ اسم الباطن اس شے کے ساتھ رکھ دے، کوئی اس میں خیانت نہ کر سکے گا۔
(7) جو روز اسّی بار کسی نماز کے بعد اس کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو واقف اسرار الٰہی ہوگا۔
(8) اگر ہر روز تین بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے تو کیفیت انس نصیب ہوگی، یعنی اپنے رب کی طرف سے انس پائے گا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post