اَلتَّوَابُ جل جلالہ
ترجمہ: بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا
عدد: 409 خواص:
(1) جو کوئی نماز چاشت کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے سچی توبہ نصیب ہوگی اور جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے تمام کام آسان ہوں گے اور نفس کو طاعت میں خوشی ہوگی۔
(2) اگر کسی ظالم پر دس مرتبہ پڑھ کردم کیا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تواس سے خلاصی نصیب ہو گی۔
(3) جو کوئی چاشت کی نماز کے بعد:
اللھم اغفرلی وتب علی انک انت التواب الرحیم
پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے گناہ بخشے جائیں گے۔
(4) جو اکتالیس دن تک آٹھ سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ظاہر و باطن کی نعمت سے غنی ہو گا۔
(5) جو کوئی اس اسم کو لکھے اور بارش کے پانی سے دھو کر شراب کے عادی کو پلائے تو اس کی عادت چھوٹ جائے گی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ تائب ہوجائے گا۔
اَلْمُنْتَقِمُ جل جلالہ
ترجمہ: بدلہ لینے والا
عدد: 630 خواص:
(1) جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں قدرت نہ ہو، تین جمعہ تک بکثرت منتقم پڑھے، حق تعالیٰ اس سے خود انتقام لے لیں گے۔
(2) جو کوئی آدھی رات کو کسی نیت سے پڑھ گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ کام سر انجام پائے گا۔
(3) جو کوئی عشاء یا فجر کے بعد چالیس دن تک روزانہ ایک ہزار ایک بار ’’یا قھار یا مذل یا منتقم‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم سے اس کی جان چھوٹ جائے گی۔
(4) جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی آنکھ ہرگز نہیں دکھے گی۔ (جاری ہے)
Prev Post
Next Post