گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں گوادر کی تحصیل جیونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے گنز میں پیش آیا، جہاں سی جی ہاؤسنگ پروجیکٹ پر مزدور کام کررہے تھے، واقعے میں 2 افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوادر کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں نعیم احمد ولد بابو (کراچی)، ارشاد علی ولد شیر محمد (سکھر)، ہنزاللہ ولد عبدالولی (کراچی)، محمد شاکر ولد محمد اسماعیل (ملتان) اور ایک نامعلوم مزدور شامل ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت شمس اور رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے اور اسی دوران نامعلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More