کورین تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں کورین ایمبیسڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ(آج) ہفتہ سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں کے علاوہ 80 سے 85 کلبوں کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More