ذائقے دار ڈیری ڈرنکس پرپابندی

0

لاہور(امت نیوز )پنجاب فوڈاتھارٹی نے ذائقے داردودھ کے نام پربننے والی ڈیری ڈرنکس پرپابندی عائد کردی،اس کااطلاق 5دسمبرکے بعد ہوگا،کمپنیوں کو پراناسٹاک ختم کرنے کی مہلت دے دی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ فلیورڈ ملک کے نام پر فروخت ہونے والی ڈیری ڈرنکس کو بچے دودھ سمجھ کر پیتے ہیں،دودھ دودھ ہوتا ہے اور مصنوعی ڈرنک اس کا متبادل نہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 5دسمبر 2018کے بعد ڈیری ڈرنک بنانے اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔اس پابندی کا اطلاق فلیورڈ ڈیری ڈرنکس کی تمام مصنوعات پرہوگا۔انھوں نے کہاکہ کمپنیوں کو پرانا اسٹاک 5دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More