شہید کے بھائی مولانا انوار الحق جامعہ حقانیہ کے مہتمم مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا مہتم مولانا سمیع الحق کے بھائی مولانا انوار الحق اور نائب مہتم مولانا حامدالحق حقانی کو بنایا گیا ہے۔مولانا انوار الحق وفاق المدارس کے نائب صدر بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد خیبر پختون کے سب سے بڑے ادارے جامعہ حقانیہ کے مہتمم کے لئے شہید کے بھائی مولانا انوارالحق کا نام سامنے آیا ہے۔مولانا انوار الحق جامعہ میں شیخ الحدیث ہیں۔اس کے علاوہ وہ وفاق المدارس العربیہ کے نائب صدر بھی ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی رائے کے بعد مولانا انوارالحق کو مقرر کردیا گیا ہے ، جب کہ شہید کے بیٹے مولانا حامدالحق حقانی کو نائب مہتم بنایاگیا ہے۔