اَلْمَانِعُ جل جلالہ
ترجمہ: روکنے والا
عدد: 161
خواص… (1) اگر بیوی سے جھگڑا یا ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے وقت بیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جھگڑا ختم اور ناچاقی دور ہو جائے گی اور باہمی انس و محبت پیدا ہو جائے گی۔
(2) جو کوئی بکثرت اس اسم کا ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر شر سے محفوظ رہے گا، اگر کسی خاص اور جائز مقصد کے لئے پڑھے گا تو بفضل باری تعالیٰ وہ مقصد حاصل ہو جائے گا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دو شخصوں کے درمیاں لڑائی ختم ہو جائے گی۔
(4) جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے، اس کو صبح و شام پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مراد حاصل ہوگی۔
اَلضَّارُ جل جلالہ
ترجمہ: ضرر پہنچانے والا
عدد: 1001
خواص… (1) جو شخص شب جمعہ میں سو مرتبہ الضار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ تمام ظاہری اور باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور قرب خدا وندی اسے حاصل ہوگا۔
(2) جو کوئی اس اسم پاک کو پڑھے اور ظالم کا نام لے، حق
تعالیٰ نے چاہا تو پڑھنے والا اس کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔
(3) جس کو تقویٰ وپرہیزگاری میں ایک حال ومقام میسر ہو، وہ سو بار شب جمعہ میں اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنائے، رب تعالیٰ اس کو مقام میں ثابت رکھے گا اور اہل قرب کے مرتبہ تک پہنچا دے گا۔
(4) جس کی عزت کم ہو، ہر شب جمعہ اور ایام بیض میں سو بار نماز عشاء کے بعد پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو محترم رہے گا۔
(5) جو ہر شب جمعہ سو بار ’’الضار النافع‘‘ دونوں اسماء پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اپنی قوم میں معزز اور جسمانی طور پر باعافیت رہے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post