شہزادہ چارلس کا گھانا کے قبائیلوں کے ساتھ روایتی رقص
لندن (این این آئی)برطانوی شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ افریقی ممالک کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ کچھ الگ ہی انداز میں نظر آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس تین افریقی ممالک کے دورے پر نکلے ہوئے ہیں اس رودان اْن کی اہلیہ کامیلا چارلس بھی اْن کے ساتھ ہیں۔ افریقی ممالک کے دورے کے دوران شہزادہ چارلس کچھ الگ ہی انداز میں نظر آئے، انہوں نے گھانا کے قبائیلوں کے ساتھ روایتی رقص کیااور خوب ہلا گلا، ہنسی مذاق کرتے نظر آئے۔