اسما الحسنی-مشکلات کا حل

0

اَلنَّافِعُ جل جلالہ
ترجمہ: نفع پہنچانے والا
عدد: 201
خواص:
(1) جو کوئی کشتی وغیرہ اور سواری میں سوار ہونے کے بعد ’’یَا نَافِعُ‘‘ کثرت سے پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام آفات سے محفوظ رہے گا۔
(2) جو شخص کسی کام کو شروع کرتے وقت اکتالیس مرتبہ ’’یا نافع‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ کام حسب منشاء ہوگا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو مریض پر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ شفاء پائے گا۔
(4) جو ماہ رجب میں اس کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسرار الٰہی سے آگاہ ہوگا۔
(5) جو چار روز جہاں تک ہو سکے اسے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو کبھی کسی غم میں نہ پھنسے گا۔
(6) جو سفر حج میں اسے پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو بخیر گھر واپس آئے گا۔
اَلنُّوْرُ جل جلالہ
عدد: 94
ترجمہ: روشنی والا
خواص: (1) جو شخص شب جمعہ میں سات مرتبہ سورئہ نور اور ایک ہزار بار اس اسم مبارک کو پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل انوار الٰہی سے منور ہوجائے گا۔
(2) جو کوئی اس اسم کو اسم النافع کے ساتھ ملا کر پڑھے اور مریض پر دم کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ شفا پائے گا۔
(3) جو صبح کے وقت اس کے ذکر کو لازم پکڑے گا، اس کا دل روشن ہوگا۔
(4) جو اندھیرے کمرے میں آنکھیں بند کرکے اس کا بکثرت ورد کرے گا، اس کا دل نور سے بھر جائے گا۔ یہ اسم اہل بصیرت و مکاشفات کیلئے بہت مناسب ہے۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More