مسجد میں بیٹھے ہوئے
جب نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنا ہو تو یہ کلمہ ورد زبان رکھا جائے اس کو حدیث میں جنت کے پھل کھانے سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ
ترجمہ : پاک ہے اللہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
اگر زندگی سے اکتا جائے
اگر کوئی شخص دنیا اور اس کی تکلیفوں سے اکتا جائے تو موت کی نہ تمنا کرے، نہ موت کی دعا مانگے، البتہ یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَاکَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِیْ اِذَاعَلِمْتَ الْوَفَاۃَ خَیْرًا لِّیْ۔ (بخاری ومسلم)
(ترجمہ) یااللہ! جب تک زندہ رہنا میرے لئے بہتر ہو، مجھے زندہ رکھئے اور جب آپ کے علم کے مطابق مرنا میرے لئے بہتر ہو، اس وقت مجھے وفات دے دیجئے۔
٭٭٭٭٭