اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْبَدِیْعُ جل جلالہ
ترجمہ: بے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا
عدد: 86
خواص… (1) جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے وہ ایک ہزار مرتبہ ’’یا بدیع السموات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کشائش نصیب ہوگی۔
(2) جو شخص اس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سو جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جس کام کا ارادہ ہو، خواب نظر آجائے گا۔
(3) جو کوئی نماز عشاء کے بعد ’’یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع‘‘ بارہ سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کیلئے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہو جائے گا۔
(4) کسی غم یا اہم حاجت کیلئے ہزار مرتبہ ’’یا بدیع السموات والارض‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غم رفع اور مقصد پورا ہوگا۔
(5) جو اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا، اسے رب تعالیٰ کی طرف سے علم و حکمت عطاء کیا جائے گا اور حق تعالیٰ اس کی زبان سے ان علوم کو جاری فرمائے گا، جن کو وہ پہلے نہ جانتا ہو۔
اَلْبَاقِیْ جل جلالہ
ترجمہ: ہمیشہ باقی رہنے والا
عدد: 113
خواص: (1) جو شخص اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھے گا اور اس کے تمام نیک اعمال مقبول ہوں گے اور اسے غم سے خلاصی نصیب ہوگی۔
(2) جو سورج نکلنے سے پہلے سو بار روز پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مرتے دم تک کچھ دکھ نہ پائے گا اور عاقبت میں بخشا جائے گا۔
(3) اگر ہفتہ کے دن دشمن کی مغلوبی کی نیت سے مداومت کی شرط پر کسی وقت باوضو بعد دو رکعت نفل کے بعد سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن کے مطیع و فرمانبردار ہوں گے۔
(4) جو ہر فرض نماز کے بعد 113 بار پڑھنے کا معمول بنائے گا، اسے اس کے منصب سے کوئی معزول نہیںکرسکے، خواہ اس کے خلاف جن و انس جمع ہوجائیں۔
(5) جو ایک سو بار ’’یا باقی‘‘ روزانہ پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے اعمال مقبول ہوں گے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More