واشنگٹن(امت نیوز) ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نینسی پلوسی کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہونے کا امکان ہے ۔ نینسی پہلے بھی اسپیکر رہ چکی ہیں ۔ اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے نتائج کو نئی صبح کی نوید قرار دیا ۔اس بار ایوان نمائندگان کے لیے 237 خواتین امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ ان میں سے 185 کا تعلق ڈیموکریٹس و 52 کا تعلق ری پبلکن جماعت کے ٹکٹ پر میدان میں اتری تھیں ۔ سینیٹ کے الیکشن کیلئے بھی 23 خواتین بھی میدان میں اتریں۔