ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کو چاہ بہار بندرگاہ کے استعمال کی اجازت

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ نے ایران پرسخت پابندیاں نافذ کرنے کے باوجود اپنے پٹھو ملک بھارت کو ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کے استعمال اور افغانستان کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں سے استثنیٰ افغانستان سے چاہ بہار بندرگاہ تک ریلوے لائن کی تعمیر و جنگ سے تباہ حال افغانستان کیلئے خوراک و ادویات کی نقل وحمل پر ہوگا۔امریکہ نے علاوہ افغانستان کو ایرانی پٹرولیم مصنوعات درآمدکرنے کی اجازت ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ چاہ بہار کا منصوبہ افغانستان کیلئے انتہائی اہم ہے ۔امریکی انتظامیہ اس سے قبل بھی بھارت کو ایران سے تیل خریدنے کیلئے پابندیوں سے استثنیٰ دے چکی ہے ۔ نئی دلی سمجھتی ہے کہ وہ چاہ بہار کے ذریعے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ افریقہ تک رسائی کا ذریعہ سمجھتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More