سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والاملزم گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نعمان کو ایف آئی اے کے انویسٹی گیٹر طارق وہاب کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نعمان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنائی اور بعد ازاں فیک آئی ڈی پر سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More