رینجرز-پولیس آپریشن میں مفرورملزمان-منشیات فروشوں سمیت 55 گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس کارروائیوں میں 12 مفرور، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں سمیت 55 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا گیا، جبکہ سچل میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 22افراد کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان رنجرز کے مطابق رینجرز نے گڈاپ، بلوچ کالونی، ماڑی پور اور ڈاکس میں کارروائیوں میں 19ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں6ملزمان محکم دین عرف حاکم ،ندیم احمد، محمد ارسلان خان، نویل انتھونی، نور قادر اور جاوید عرف سِکہ کو موٹر سائیکل چوری وچھیننے، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ نیو کراچی میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان وقاص عرف چوہا اور محمد حراش عرف قادری کو گرفتار کیا جو شرپسندی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ سعود آباد، درخشاں، ڈیفنس، کلفٹن، بلوچ کالونی، ماڑی پور اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث11ملزمان شاہ فیصل، بلال شاہ عرف رومی، شعیب صدیقی عرف راحیل، نعمان علی عرف نومی، زوہیب پرویز عرف جوجی بلڈر، حسن، امین، سمیع ، ابرار، رسول زمان عرف گرنیڈ اور اکرام کو گرفتار کیا، کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود، مسروقہ ساما ن اور منشیات بھی ملی ہے اورتمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیر آباد پولیس نے منشیات فروش ذوالفقار علی کو گرفتار کر کے آدھا کلو چرس برآمد کرلی۔ بلوچ کالونی پولیس نے2اسٹریٹ کرمنل راحیل پرویز اور امین کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ عزیز بھٹی پولیس نے 3اسٹریٹ کرمنل توقیر احمد، یشوا اور سکندر علی کو گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ میٹھا در پولیس نے مفرور ملزم فرحان ایوب کو گرفتار کرلیا۔ کھارادر پولیس نے منشیات فروش گلزار کو گرفتارکر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی، جبکہ دوسری کارروائی میں6مفرور ملزمان عبدالرزاق، رضوان، راشد، آصف، رزاق، اسد خلیل کو گرفتار کیا گیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے شکیل کو گرفتار کرکے کچی شراب برآمد کرلی۔ گڈاپ سٹی پولیس نے2ملزمان ندیم احمد اور محکم دین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ابراہیم حیدری، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور لانڈھی پولیس کی کارروایئوں میں مفرور ملزمان عبدالرحمان، مدھو، خالد، خرم پرویز اور سراج الدین دھر لئے گئے۔ شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروش غلام شبیر کو گرفتار کرلیاْ۔ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رضوان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنل سلیم اور غلام محمد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، رسالہ پولیس نے زاہد بلوچ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، عوامی کالونی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں9 ملزمان عمران ،اسماعیل، ادریس، نعیم،علی حیدر، کامران، اشرف، عمران اور اکبرکو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ سچل پولیس نے سکندر گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 22افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں منشیات فروش عالم اور اسٹریٹ کرمنل رفیق بھی شامل ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے 3پستول، ریپیٹر، 3کلو چرس اور ایک کار برآمد کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More