ختم نبوت کانفرنس کا آسیہ کیس دوبارہ چلانے کا مطالبہ

0

ٹنڈو آدم (نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت ٹنڈو آدم میں منعقدہ آل سندھ ختم نبوت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ مسیح کا کیس دوبارہ چلایا جائے۔ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں شامل، مولانا سمیع الحق سمیت دیگر علما کے قاتل گرفتار اور نصاب میں ختم نبوت پر مضامین شامل کئے جائیں۔ 37ویں سالانہ آل سندھ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ امیر و داعی کانفرنس علامہ احمد میاں حمادی، مولانا اعجاز مصطفےٰ، قاضی احسان احمد، جمعیت علمااسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ، شیخ الحدیث مولانا سعود افضل ہالیجوی، میؤ منظور احمد ایڈوکیٹ، مولانا عبدالغفور مینگل، مولانا راشد مدنی، مفتی محمد طاہر مکی، حافظ محمد زاہد حجازی، حافظ محمد طارق الحمادی، حافظ محمد فرقان انصاری، مولانا مختار احمد، قاری محمد امجد مدنی قاضی منیب الرحمان، مولانا توصیف احمد ،مولاناعبدالشکورمغل و دیگر نے خطاب میں کہا کہ نامو س رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،اور اس مسئلے پر ماضی میں بھی امت مسلمہ متحد رہی ہے ،حال میں بھی ہے اور مستقبل میں بھی اسی مسئلے پر متحد رہیں گے ۔علامہ احمد میاں حمادی نے کہا کہ ملعونہ آسیہ مسیح پر توہین رسالت کا جرم ہائیکورٹ میں ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے آزادکئے جانے کو ہم مسترد کرتے ہوئے اس کو یکطرفہ فیصلہ قراردیتے ہیں دوبارہ کیس سناجائے اور ملعونہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے ،بصورت دیگر مسلمان سخت ترین راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور فوادچوہدری نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرکے ملعونہ آسیہ مسیح کے خلاف میدان میں آنے والوں کو دھمکیاں دی ہیں جو قابل مذمت ہیں، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملعونہ آسیہ مسیح کی آزادی اور ممتاز قادری کی پھانسی اس قسم کے تمام مسائل میں سوفیصد قادیانی لابی ملوث ہے ،جب تک انہیں کنٹرول نہیں کیاجاتا ،ہمیں سکھ سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے حکومت سے پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ ہم قادیانیوں کو سپورٹ کریں گے، جمعیت علمااسلام کے مرکزی نائب امیر مولاناعبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ پاک فوج کا موٹوہی جہادہے اور قادیانی لابی جہادکی منکر ہے جبکہ پاک فوج کے اہم عہدوں پر قادیانی لابی مسلط ہے ملک کی بیوروکریسی اور پاک فوج میں قادیانیو ں کا تسلط ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔مسلمان اس مسئلے پر اٹھ کھڑے ہوں ،ورنہ ایک دن قادیانی ہم سے پاکستان چھین لیں گے اور ہم دیکھتے رہ جائیں گے، کانفرنس میں مفتی محمد طاہر مکی نے قراردادیں پیش کیں کہ مولاناسمیع الحق ،مولانامحمدیوسف لدھیانوی ،مفتی نظام الدین شامزئی ،مولناسعید احمد جلالپوری،سمیت شہدائے ختم نبوت کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے، مولانا سعید احمد جلالپوری کے نامزدقاتل زیدحامد کوسزائے موت دیجائے،پاکستان کے اسلامی تشخص کو برقراررکھتے ہوئے فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے ،مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹی ،کالجز،سکولزکے سرکاری نصاب میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق اہم ترین مضامین شامل کئے جائیں جس سے طلبہ کو کم از کم یہ علم ہوسکے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی بھی نبوت کا دعویدار جھوٹاہے، مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے بارہ ربیع الاول کو ختم نبوت کانفرنس کا اعلان سیاست ہے ،جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں صرف کانفرنس بلانے سے کوئی مسلمان نہیں ہو جاتا مسلمان ہونے کیلئے محبت رسول اول شرط ہے ،جس کی پہلی نشانی گستاخ رسول سے نفرت ہے ۔ایک ہی دل میں محبت رسول اور گستاخ رسول سے محبت نہیں سماسکتی ۔اسلئے جب تک ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی نہیں دی جاتی حکومت ہرماہ تیس ختم نبوت کانفرنس بلوالے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، مطالبہ کیا گیا کہ چنابنگر میں قادیانیوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہواہے وہاں کوئی حکومتی فورس نہیں قادیانیوں نے الفرقان فورس کے نام سے اپنی فورس بنا رکھی ہے کوئی تھانہ نہیں وہاں زیرزمین اسلحے کے ذخائر ہیں حکومت چنابنگر میں قادیانی اجارہ داری ختم کرکے اپنی رٹ قائم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More