لیمارکیٹ سے بھی تجاوزات کے خاتمے کی تیاری

0

کراچی (رپورٹ: رفیق بلوچ) بلدیہ عظمیٰ اوربلدیہ جنوبی نے لی مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا نے بلدیہ عظمیٰ کے افسران کی ملی بھگت سے چند برس قبل لی مارکیٹ کے اندر واقع پارک اور پارکنگ ایریا میں درجنوں غیر قانونی دکانیں تعمیر کرکے کروڑوں روپے میں فروخت کردی تھیں ۔ علاہ ازیں گوشت مارکیٹ کے اندر بھی دکانیں تعمیر کر کے کروڑوں روپے کمائے گئے۔ فٹ پاتھ اور سڑک پر سیکڑوں رہڑیاں 24 گھنٹے لگادی جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔جس سے راہ گیروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب مارکیٹ کے چاروں اطراف ہوٹل اور ریسٹورنٹ قائم ہیں جہاں شام کے وقت سڑک پر کرسیاں اور چارپائیاں لگا دی جاتی ہیں ۔ ان تجاوزات کو قائم کرانے میں بلدیہ عظمیٰ، بلدیہ جنوبی کے افسروں اور علاقہ پولیس کا ہاتھ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More