جان، مال اور اولاد کی حفاظت و سلامتی:
(1) ہر فرض کے بعد پندرہ مرتبہ ’’اللھم یا سلام سلم‘‘ پڑھنا ہر طرح کی سلامتی کے لئے مفید ہے۔
(2) یا رحمن کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رہتا ہے۔
(3) جو شخص المؤمن کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے، اس کا ظاہر و باطن حق تعالیٰ کی امان میں رہے گا اور جو کوئی اس اسم کو ایک سو چھتیس مرتبہ پڑھا کرے گا، وہ جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔
(4) جو المھیمن کا ورد ہمیشہ کرتا رہے گا، تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
(5) جو کوئی الجبار کو ہمیشہ پڑھتا رہے، رب تعالیٰ ایسے شخص کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت فرماتا ہے اور اس اسم کے ساتھ ذوالجلال والاکرام ملا کر پڑھنا بھی حفاظت کے لئے بہت مفید ہے۔
(6) جو سات روز تک متواتر سو بار الخالق پڑھے، وہ تمام آفات سے سالم رہے۔
(7) جو ان الفاظ میں دعاء کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو عذاب سے نجات پائے گا:
اللھم یا عالم الخفیات رفیع الدرجات ذا العرش یلقی الروح علی من یشآء من عبادہ غافر الذنب قابل التوب شدید العقاب ذا الطول لا الہ الا انت
(8) جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر طرح کے خوف و خطر اور نقصان و ضرر سے محفوظ رہے گا۔ یہ اسم مبارک خوفناک سفر میں حفاظت کیلئے بے حد مفید اور سریع الاثر ہے، حتیٰ کہ اگر اسے پڑھے کر درندوں کے درمیان سو جائے گا تو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، اس کے ذکر کے بعد تین بار یہ دعاء پڑھے یا حفیظ احفظنی اس کو پڑھے کر اور لکھ کر رکھنے والا ڈوبنے، جلنے، دیو، پری اور بدنظر سے محفوظ رہے گا۔
(9) الرقیب کا ذکر کثرت سے کرنے سے مال و عیال محفوظ رہتے ہیں۔ سفر میں جاتے وقت اپنے اہل و اولاد میں سے جس پر کوئی خطرہ یا فکر ہو، اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مامون رہے گا اور اگر سات بار یا ستر بار اپنی بیوی پر فرزند یا مال پر پڑھے کر دم کرے، جنات اور تمام دشمنوں اور آفتوں سے محفوظ رہیں گے اور ان کا رعب بھی بڑھ جائے گا۔
(10) جو کوئی اپنا یا کسی اور کا گھر ہر بلا اور بربادی سے بچانا چاہے تین سو بار الوالی پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ گھر محفوظ رہے گا۔ بالکل نئے اور کورے آبخورے پر اگر لکھ کر یا پڑھ کر اس میں پانی بھر کر گھر کے دیوار پر چھڑکے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ہو گھر بارش اور دیگر آفات سے محفوظ رہے گا۔
(11) جو کوئی ایک سانس میں سات مرتبہ اپنے لڑکے پر البر پڑھ کر اسے خدا کے سپرد کردے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ بچہ بلوغ تک تمام آفات سے محفوظ رہے گا اور جو اپنے بچے کے سر کے درمیان پر پندرہ بار پڑھ کر یہ دعاء پڑھے:
اللھم ببرکۃ ھذا الاسم ربہ لا یتیمًا ولا لئیمًا
تو حق تعالیٰ نے چاہا تو یہ دعاء قبول ہوگی اور بچہ نہ یتیم ہوگا اور نہ لئیم (کمینہ)۔ (جاری ہے)
Prev Post
Next Post