نندی پور کیس میں مزید کارروائی غیر ضروری قرار

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نےنندی پورمنصوبےسےمتعلق کیس نمٹا تےہوئےکہاہےکہ نندی پورپاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےپیر کےروزنندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نےعدالت میں خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ آپ کیسےآئے ہیں؟ اس پرجسٹس اعجازالاحسن نےبتایاکہ یہ نندی پورپاورمنصوبےسےمتعلق کیس کےلیے آئے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نندی پور پاور منصوبہ کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، نندی پور والا ریفرنس تو فائنل ہوگیا، خواجہ آصف کی دادرسی بھی ہوگئی۔عدالت نےنندی پورپاورمنصوبےسے متعلق کیس نمٹادیاجب کہ ایک فیصلےپرنظرثانی کامعاملہ جمعہ کولاہورمیں سناجائےگا۔واضح رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے۔ 2005 میں بننے والے نندی پورپاورپراجیکٹ کی لاگت 22ارب روپےسے58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی ۔سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سےمتعلق کیس رواں سال 8 اگست کو ری اوپن کیا تھا اور عدالت نےنیب کومنصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کابھی حکم دیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More