”پاکستان میں ٹین پین باؤلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں“
اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹین پین باؤلنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز امریکہ کے شہر لاس ویگاس سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 54 ویں ایم اے ٹین پن باؤلنگ ورلڈ کپ جاری ہے اور اس میں مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹین پین باؤلنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس قسم کی سہولیات موجود نہیں ہیں لیکن اب جناح پارک راولپنڈی میں ایک باؤ لنگ کلب بنائی ہے جو کہ بارہ لائینز پر مشتمل ہے اس کلب میں انٹرنیشنل مقابلے ہو سکتے ہیں لیکن اس کے سلسلہ میں سپانسر اور حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کلب میں پہلی بار گذشتہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی ۔