اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اولاد کا حصول:
1۔ جو کوئی اپنے حلال بستر میں داخل ہونے سے پہلے دس بار اَلْمُتَکبّرُ پڑھے تو حق تعالیٰ جل شانہ اسے پرہیز گار اور نیک فرزند عطا فرمائے گا۔
2۔ جو ایک ہزار بار اَلْخَالِقُ پڑھا کرے، اسے اولاد نرینہ عطا ہو گی۔
3۔ اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطارکرنے کے بعد اکیس مرتبہ اَلْبَارِیْ الْمُصَوّرُُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اولاد نرینہ نصیب ہو۔
4۔ جو سات دن تک روزے رکھے اور افطار سے پہلے اور غروب کے بعد اکیس بار اَلْمُصَوّرُ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی بانجھ عورت کو پلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا بانجھ پن دور ہو جائے گا اور جو شخص اپنے بستر پر آ کر سات بار یہ اسم پڑھے تو رب تعالیٰ اسے نیک اولاد عطا فرمائے گا۔
5۔ جس کی بیوی کو حمل ہو اور وہ اسقاط حمل سے ڈرتی ہو، سحر کے وقت نوے بار اَلْمُبْدِی پڑھ کر شہادت کی انگلی بیوی کے پیٹ کے گرد یا شکم پر پھرا دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو حمل ساقط نہ ہوگا۔
6۔ جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو، وہ اَلْوَاحِدُ کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو اولاد صالح نصیب ہو گی۔ اَلْوَاحِدُ اَلْاَحَدُ اولاد نرینہ کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے۔
7۔ جس شخص کے لڑکا نہ ہو، وہ چالیس مرتبہ روزانہ اَلْاَوََلُ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مراد پوری ہوگی۔
8۔ جو اپنے اہل کے پاس جا کر اَلْنَّافِعُ پڑھ لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اولاد صالح نصیب ہو گی۔
9۔ جو اہل خانہ کے پاس جانے سے پہلے اَلرَّشِیْدُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فرزند صالح و پرہیز گار پیدا ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More