خشوگی کی ریکارڈنگ نے سعودی انٹیلی جنس افسر کو دکھی کر دیا۔اردوغان

0

انقرہ؍پیرس(امت نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ شیئر کی گئی خشوگی کے ہولناک قتل کی ریکارڈنگ نے سعودی انٹیلی جنس افسر کودکھی کر دیا تھا۔ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کے انٹیلی جنس حکام نے خشوگی قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔ ترکی نے مکمل معلومات دی ہیں۔جسٹن ٹروڈو پہلے رہنما ہیں جنہوں نے ریکارڈنگ کو سننے کی تصدیق کی ہے۔پیرس سے وطن واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں اردوغان کا کہنا تھا کہ میں نے خشوگی کے قتل کے معاملے پر امریکی و فرانسیسی صدور اور جرمن چانسلر کو پیشرفت سے آگاہ کیا ہے ۔ہمارے خفیہ اداروں نے اب تک کچھ بھی نہیں چھپایا ۔سعودی حکام سمیت جس نے بھی خواہش ظاہر کی ،اسے ریکارڈنگ سنا دی ہے ۔ سعودی انٹیلی جنس افسر کو ریکارڈنگ سن کر شدید صدمہ ہوااور اس کا کہنا تھا کہ قاتلوں نے ہیروئن پی ہوگی ۔ ہیروئن پینے والے ہی ایسا کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر کے مشیر سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جس جس نے بھی آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے، ان کی رائے میں قتل کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کوئی تعلق نہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں خشوگی کے قاتلوں کو ولی محمد بن سلمان کا معاون سعود القحطانی نے اسکائپ پر دی تھیں اور کی گئی ریکارڈنگ میں بھی اس کا ذکر غالب تھا۔ادھر ترکی کی جانب سے مغربی ممالک کو آڈیو ریکارڈنگ فراہمی کے اعلان کے بعد کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے خشوگی کے قتل سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔وزیرِاعظم ٹروڈو نے یہ اعلان پیرس میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More