چندماہ میں واضح تبدیلی نظر آئیگی-عمران خان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اور ہندوؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More