ٹوکیو اولمپکس-ٹرین سٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے روبوٹ تیار

0

ٹوکیو(امت نیوز)جاپان میں حال ہی میں ٹرینوں کے اسٹیشنوں پر سکیورٹی کی ذمّے داریاں پوری کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق یہ ایک تجرباتی اقدام ہے جو 2020ء میں ٹوکیو اولمپکس کے دوران سکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے روبوٹس کے استعمال کی تیاری کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس روبوٹ کا نام پرسیئوسبوٹ ہے جس کو یونان کی تاریخی شخصیت پرسیئوس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 167.5 سینٹی میٹر، چوڑائی 61 سینٹی میٹر اور قامت 90.5 سینٹی میٹر ہے۔روبوٹ کو ایک سکیورٹی کیمرے سے لیس کیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت سے کام کرتا ہے۔ یہ ٹرین اسٹیشن پر مشتبہ افراد یا اشیاء کا انکشاف کر کے اس کی اطلاع دے سکتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ روبوٹ جاپان کے ٹرین اسٹیشنوں پر سکیورٹی اہل کاروں کا بوجھ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ یہ روبوٹس ٹوکیو میں سیبو شینجوکوکے اسٹیشن پر 26 نومبر سے 5 روز کے لیے ابتدائی تجربے کے طور پر اپنی ذمّے داری انجام دیں گے۔یہ روبوٹ سکیورٹی گشت کے دوران رکاوٹوں سے بچتے ہوئے غیر ہموار فٹ پاتھوں پر بھی چل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ سکیورٹی اہل کاروںکے سمارٹ فونز پر انتباہی پیغامات بھی ارسال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More