کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2019کا شیڈول جاری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق الیکشن ہفتہ 15دسمبر کو ہوں گے۔ الیکشن میں تمام عہدوں سمیت مینیجنگ کمیٹی کے11اراکین کیلئے امیدوارحصہ لیں گے۔ کاغذات نامزدگی کراچی بار کے آفس سے20نومبر تا 27 نومبر تک جاری اور جمع کرائے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال28نومبر کو ہوگی۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 29نومبر کو جاری کی جائےگی۔کاغذات نامزدگی سے دستبرداری30نومبر دوپہر ایک بجے تک ہوسکے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست یکم دسمبر، جبکہ پولنگ 15دسمبر کو ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More