افغان سفیر نے واقعہ تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیدیا

0

پشاور (نمائندہ امت)افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کوپاک افغان تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوسناک واقعہ ہے سوال یہ ہے کہ طاہر داوڑ اسلام آباد سے کیسے افغانستان پہنچے،پشاور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیرعمرزاخیلوال نے کہا کہ طاہر داوڑ کی شہادت کو اپنے جوان کا قتل سمجھتے ہیںبہت افسوسناک واقعہ ہے ،انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ طاہر داوڑ کی بیٹی اپنے والد کی تصویر اٹھائے آنکھوں میں اپنے والد کی واپسی کی آس لئے ہوئے ہے اب ایسے واقعات ختم ہونے چاہیے مصالحت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،دونوں ممالک کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More