فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ کی تیاریاں مکمل

0

فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ آج 16نومبر بروز جمعہ سے فیصل آباد میں شروع ہو گا جس میں80کلو گرام ویٹ رکھنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل 12ٹیمیں حصہ لیں گی۔ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گرائونڈ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے اس ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈویژن آصف اقبال چوہدری ہوں گے جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے چیئر مین و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر اور ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا بھی اس موقع پر مہمانان اعزاز ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں کبڈی کی 12بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 60ہزار ، دوم کو 40ہزار ، سوم کو 20ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More