ٹیسٹ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن اپنے نام کرنے کا موقع مل گیا

0

دبئی(امت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کے پاس چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیو زی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج جمعے سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔گرین شرٹس اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجما ن ہیں جب کہ کیویز 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان نے اگر اس سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3-0سے کامیابی حاصل کی تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More