اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

روزی میں برکت:
4۔ جو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ مرتبہ الوہاب پڑھے، اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی اور جو کوئی فقر و فاقہ سے پریشان ہو، اگر وہ اس اسم پر مداومت کرے تو حق تعالیٰ اسے ایسی راحت عطاء فرمائے گا کہ حیران رہ جائے گا اور جو کوئی رزق میں فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت پڑھے، پھر سلام کے بعد سجدے میں جا کر الوہاب ایک سو چار بار، اگر فرصت نہ ہو تو پچاس بار پڑھے، وہ مالدار ہو جائے گا اور جو عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے مقروض نہ رہے گا اور جو شخص فقرو فاقہ میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدے میں چالیس بار پڑھا کرے تو رب تعالیٰ اسے فقرو فاقہ سے حیرت انگیز طریقے پر نجات دیں گے، ہر چیز میں برکت کیلئے اس اسم کو الکریم ذی الطول کے ساتھ اور الکافی کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
5۔ جو شخص اپنے مکان کے کونوں میں نماز فجر سے پہلے دس دس مرتبہ الرزاق پڑھ کر دم کرے گا تو رب تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے کھول دے گا، بیماری اور مفلسی اس کے گھر کبھی نہ آئے گی۔ پڑھنے کا آغاز داھنے کو نے سے کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان اکتالیس دن تک ساڑھے پانچ سو مرتبہ روز پڑھے گا دولت مند ہوگا۔ اس میں فجر کی نماز با جماعت پڑھنا اور اسم مبارک کے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا شرط ہے اور جو شخص عشاء کی نماز کے بعد ننگا سر کرکے یا رزاق ترزق من تشاء یا رزاق گیارہ بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ اکتالیس بار روز پڑھے گا فتوح رزق پائے گا اور جو اس کو پانچ سو پینتالیس بار روز پڑھے گا، اس کا رزق کشادہ ہوگا اور دشواری اور درماندگی نہ آئے گی۔ جو ہر نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنائے گا غیب سے روزی پائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More