ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت کا دورہ پاکستان اسٹیل-افسران سے ملاقاتیں

0

کراچی (رپورٹ: ایس ایم انوار) ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار مطاہر نیاز رانا نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل کا ہنگامی دورہ کیا ۔ انہوں نے اے پی ای او نصرت اسلام بٹ سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کیں پھر اسٹیل مل کے مین پلانٹ اور دیگر کارخانوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ یہ دورہ پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اور توسیعی منصوبے کا حصہ بتایا جارہاہے ۔ انہوں نے اسٹیل مل کے آپریشنل بلڈنگ ٹیکنیکل لائبریری میں بلائے گئے اجلاس کے لئے تمام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور سیکشن انچارجز کو تیار رہنے کے لئے کہاگیا ہے تاہم وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کے دستیاب ہونے پر یہ اجلاس اسٹیل مل سے باہر کسی اور مقام پر بھی منعقد کیاجاسکتا ہے ممکن ہے کہ اس اجلاس میں انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ ISL کے توفیق چنا ئے بھی شرکت کریں جو کہ عبدالرزاق داؤد کے خاصے قریب بتائے جاتے ہیں –

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More