مسلمان اتحادسے ہی نصرت الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں-سراج الحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سوڈان میں تحریک اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم اسلام کو سنگین عالمی سازشوں کا سامناہے ۔ مسلمان اتحاد و یکجہتی سے ہی نصرت الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں ۔ ناموس رسالت ؐ ہر مسلمان کا جزو ایمان ہے ۔اجتماع سے سوڈانی صدر عمر البشیر ، تحریک اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر آل زبیر الحسن اور عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔