آج کی دعا

0

بیٹی کی رخصتی کے وقت
جب اپنی بیٹی کی شادی کرے اور اس کی رخصتی کا وقت آئے تو اس کے پاس جاکر اسے بلا کر یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُعِیْذُھَا بِکَ وَذُرِّیَّتَھَا مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔(حصن حصین)
ترجمہ: یا اللہ! میں اس (لڑکی) اور اس کی (ہونے والی) اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتا ہوں۔
جب کان بند ہو جائے
جب کسی کا کان بند ہوجائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور کرکے آپ پر درود شریف پڑھے، پھر یہ جملہ کہے۔
ذَکَرَ اللّٰہُ بِخَیْرٍٍٍٍ مَنْ ذَکَرَنیِْ
ترجمہ: جس نے مجھے یاد کیا، اللہ اس کو خیریت سے یاد کرے۔(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص 46) جب کوئی شخص احسان کرےجب کسی شخص کی طرف سے کوئی احسان یا اچھا سلوک سامنے آئے تو کہے۔
جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا
حدیث میں اس کو بہترین تعریف اور شکر قرار دیا گیا ہے۔ (ابن السنی)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More