ٹی ٹوئنٹی لیگ نے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی-جمائما آفریدی
پشاور(امت نیوز)پشاور میں منعقدہ فاٹاٹیم کی جانب سے کھیلنے والی باصلاحیت خاتون کرکٹرجمائماآفریدی نے کہاہے کہ انہیں کرکٹ کیساتھ جنون کی حد تک شوق ہے فاسٹ بائولنگ کرنے والی17سالہ جمائماکا کہناہے کہ کرکٹ کیساتھ ان کا جنون کی حد تک شو ق ہے انکی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں، خواتین ٹی ٹونٹی لیگ نے مجھے آگے بڑھنے کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوںنے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جمائمہ آفریدی نے کہاکہ قبائلی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا شعبہ لیکن بدقسمتی سے ان کو بہتر سہولیات اور مواقع میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ ہر میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیںوہ جس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں وہاں کرکٹ کھیلنا لڑکی کیلئے ناممکن ہے اور اپنے گھر سے نکل کر شہر میںکسی لیگ میں شرکت کرنا مشکل ہوتاہے لیکن والد کی سپورٹ اور محنت کے باعث یہ خواب اب حقیقت کا روپ اختیار کر چکا ہے انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے اور یہ شوق شاہد آفریدی کو دیکھ کرپیداہوااور ان ہی کی طرح جارحانہ کرکٹر بننا چاہتی ہوں۔جمائمہ آفریدی نے کہاکہ میں نے کبھی کسی گرائونڈمیں کرکٹ سیکھنے کی کوئی ٹریننگ نہیں کی اور نہ کبھی کسی کوچ سے باقاعدہ تربیت حاصل کی بلکہ اپنے گھر میں اپنے والد سے کرکٹ کی تربیت حاصل کی۔
٭٭٭٭٭