چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیرکی ایئرپورٹ حکام سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر فدا محمد کی جانب سے حکام کو دھکے دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا محمد فدا کی جانب سے حکام کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں دھکے دینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر فدا محمد خان اور پی آئی اے حکام کو کل لاہور رجسٹری پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More