160ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ

0

اسلام آباد(امت نیوز)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نے پی ٹی آئی حکومت کومشکل میں ڈال دیا۔قرضہ دینے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان سے160 ارب روپےکے نئے ٹیکس لگانے اورجی ایس ٹی 18 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ایف بی آر سے بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سےحکمت عملی بھی تیار کر کے حتمی بات چیت سے قبل پیش کی جائے۔ روپے کی قدر میں کمی کی بات بھی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے بلواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سے حکومت مشکل میں پڑ گئی ہے ،تاہم اس نے ابھی تک انہیں قبول نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More