روزی میں برکت:
11۔ جو اسم مبارک ’’الغفور‘‘ کو بکثرت پڑھے گا، اس کے مال و اولاد میں برکت ہوگی اور جو کوئی مفلس ہو، اس اسم کو اکیس بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غنی ہو جائے گا۔
12۔ اگر فقیر ’’العلی‘‘ کو ایک سو دس بار پڑھے تو غنی ہو جائے اور دنیا میں عزت پائے اور اگر لکھ کر باندھ لے تو محتاج ہو تو غنی ہو جائے۔
13۔ جس کسی شہر یا گاؤں میں جاکر غیب سے رزق چاہے، مغرب کے بعد اکتالیس مرتبہ ’’یا حافظ یا حفیظ یا رقیب یا مجیب‘‘ قبلہ کو ہاتھ کرکے پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی پائے گا۔
14۔ جو ہر روز سات بار ’’المقیت‘‘ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی پائے گا اور کبھی بھوکا نہ رہے گا۔ جو کسی کو غریب دیکھے یا خود اس کو غریبی پیش آئے تو سات بار خالی آبخورے پر پڑھ کر دم کرے اور اس میں پانی ڈال کر خود پئے یا دوسرے کو پلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فائدہ ہوگا۔
15۔ جو شخص روزانہ سوتے وقت ’’یا کریم‘‘ پڑھتے پڑھتے سوجایا کرے، حق تعالیٰ اس کو غیب سے روزی عطاء فرمائیں گے اور جو شخص ’’الکریم ذو الطول الوھاب‘‘ کو کثرت سے پڑھے، اس کے اسباب و احوال میں برکت ظاہر ہوگی۔
16۔ جو ’’الواسع‘‘ کا بکثرت ذکر کرے گا، اسے غناء ظاہری اور باطنی نصیب ہوگا۔ نیز اسے عزت، حوصلہ، برد باری، وسعت قلبی اور دل کی صفائی نصیب ہوگی اور رب تعالیٰ اس کے لئے معاملات میں کشادگی پیدا فرمائے گا اور جو اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے روزی ملے گی اور مفلس نہیں ہوگا اور جو کشائش کے واسطے جتنا ورد بڑھائے گا، اتنا مالدار ہوجائے گا۔
17۔ جو روزانہ ایک سو بار کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’الحق المبین‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے فقر سے غناء عطاء فرمائیں گے۔
18۔ جس کا رزق تنگ ہو، وہ ہزار بار القوی پڑھے اور اس کے ساتھ اس آیت کا ورد کرے،حق تعالیٰ نے چاہا تواس کے ساتھ لطف و کرم کا معاملہ ہوگا اور خیر کا دروازہ اس کیلئے کھول دیا جائے گا۔
19۔ جو تنہائی میں بکثرت الواجد کا ورد کرے مالدار ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post