سانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی 19نومبرکوسماعت

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثناءاللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More