ابوظہبی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

0

ابو ظہبی(امت نیوز) ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں یوں پہلی اننگز میں پاکستان کو حاصل برترہ صرف 18 رنز رہ گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے جواب میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں۔کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو27 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے، حفیظ 20 اور امام الحق 6 رنز ہی بناسکے جب کہ کھیل کے دوسرے دن حارث سہیل اور اظہر علی بھی پہلے سیشن میں ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، حارث 38 اور اظہر علی 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔بابراعظم اور اسدشفیق نے ملکر 83 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اسد شفیق کی 43 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان سرفرازاحمد بیٹنگ کے لیے لیکن وہ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More