آسیہ کورہاکرنے والوں سے معافی مانگنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔تحریک لبیک

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)تحریک لبیک پاکستان نے وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ کورہاکرنے والوں سے معافی مانگنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری و دیگر ذمہ داران ختم نبوت اور عزت و نامو س رسالت کے پہرے دار ہیں ۔ترجمان پیر اعجاز اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف علامہ فضل حق خیر آبادی ، مولانا سید کفایت علی کافی ، مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی و دیگر اکابرین نے جس طرح جان و مال عزت آبرو قربان کر کے نبی علیہ الصلوة و السلام کی عزت ناموس پر پہرہ دیا تحریک لبیک یا رسول اللہ کے لئے رہنما بھی اسی راہ پرگامزن ہیں ،جولوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت آبرو اور ناموس رسالت پر پہرہ نہیں دے سکے اور آسیہ مسیح کو رہا کرنے کے جرم کے ذمہ دار ہیں ان سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More