قبضہ مافیا نے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ کومحبوس کر دیا

0

راولپنڈی(نمائندہ امت) قبضہ مافیا نے سابق چیف جسٹس پاکستان سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر فائرنگ کر دی،تاہم وہ محفوظ رہیں ،پولیس کوحبس بے جا میں رکھنے سمیت فائرنگ کا نشانہ بنانے کی درخواست دے دی گئی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔تریٹ چوکی پولیس کے مطابق جوڈیشل کالونی میں اراضی کے تنازع پرسابق چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی اہلیہ پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ پلاٹ کے تنازع پر کی گئی۔پولیس کو سابق چیف جسٹس کے بیٹے نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی جس میں بیرسٹر افنان سید عظمی نے موقف اپنایا کہ عرفان اللہ وغیرہ نے میری والدہ سمیت 3افراد کو حبس بے جا میں بھی رکھا اور فائرنگ کی،پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More